الیکشن کھیل نہیں، 25 جولائی کو حیران کن نتائج دینگے: شاہد خاقان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انتخابی جلسے سے خطاب میں کہاہے کہ الیکشن کوئی کھیل نہیں ہے جو ووٹ آپ نے دینا ہے اس نے ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنا ہے۔ سال 2008ء میں ایک حکومت آئی جو کارکردگی نہ دکھا سکی۔ ہمیں آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانا پڑا۔ ہم نے بجلی کے بحران کو چیلنج سمجھ کر قابو پایا۔ ہم نے 5 سال میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیا۔ دنیا کے بہترین پاور پلانٹس پاکستان میں لگے۔ ن لیگ نے گیس کے بحران پر بھی قابو پایا۔ اب عورتوں کو جیل بھیجنے کی روایت بھی شروع کردی گئی ہے۔ ہم نے نواز شریف اور مریم نواز کا جیل جانا قبول کیا۔ ن لیگ 25 جولائی کو حیران کن نتائج دے گی۔ عمران خان نے 5 سال میں کوئی تعمیری بات نہیں کی۔