• news

مسلم لیگ کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات کی نقول فراہم نہ کرنے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے راہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کی نقول فراہم نہ کرنے اور اور ان کو ہراساں کرنے کے الزام میں لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔ درخواست میں نکتہ اٹھایا ہے کہ مقدمات کی نقول فراہم نہ کرنا قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک نے اپنے وکیل نصیر بھٹہ کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں رہنماؤں کیخلاف درج مقدمات کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں ہوم سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن