• news

بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

نئی دہلی (سنہوا) بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مگ21 ریاست ہماچل پردیش میں گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ریاستی دارالحکومت شملہ سے 215 کلومیٹردور گائوںپاتا جاتین میں گر کر تباہ ہونے سے ملبہ دور تک پھیل گیا کیونکہ طیارہ کو آگ لگ گئی تھی۔ یہ پٹھان کوٹ ائربیس سے اڑا تھا، انڈین ائرفورس حکام نے حادثہ کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن