مالی خسارہ، خیبر پی کے حکومت نے ہیلی کاپٹر مرمت کیلئے بیرون ملک بھجوانے کافیصلہ مؤخر کر دیا
پشاور(آن لائن) خیبر پی کے حکومت کے خراب ہونے والے ہیلی کاپٹر کومالی خسارے کے باعث مرمت کیلئے بیرون ملک بھجوانے کا فیصلہ عارضی طور پر موخرکردیا ہے خیبرپی کے حکومت کے زیر استعمال دوہیلی کاپٹر ہیں جن میں ایک ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہو چکی ہے۔ دونوں ہیلی کاپٹرز سابق ادوار میں خریدے گئے تھے۔ جبکہ نیب کی جانب سے ہیلی کاپٹرز سکینڈل کے حوالے سے تحقیقات بھی جا رہی ہیں۔ صوبائی حکومت کو اس وقت شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ ان پر آنے والے اخراجات کے پیش نظر انہیںمرمت کے لئے بیرون ملک لے جانے کا فیصلہ عارضی طور پرملتو ی کیا گیا۔