• news

پاکستان کو چیلنجز کا سامنا، سیاسی جماعتیں اختلاف چھوڑ کر مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں: نثار

واہ کینٹ (صباح نیوز) چوہدری نثار نے کہا ہے کہ بحثیٹ مسلمان اسلامی اقدار کی حفاظت اور ناموس رسالتؐ پر ہونے والے حملوں کا دفاع ہماری ذمہ داری ہے۔ سیاست میں پہلے پاکستان اور پھر سیاسی وابستگی مقدم ہو نی چاہیے۔ اس وقت پاکستان جن خطرات سے دوچار ہے اس کا اندازہ شاید عام آ دمی کو نہیں صرف سیکورٹی خطرات ہی نہیں بلکہ سنگین معاشی چیلنجز کا بھی سامنا ہے جبکہ بھارت پاکستان کوآبی قحط کا شکار کر نا چاہتا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ تمام سیاست دان اور سیاسی جماعتیں ذاتی اختلافات کو چھوڑ کر آئندہ کا مشترکہ اور ٹھوس لا ئحہ عمل اختیار کریں۔ نواز شریف کو ہمیشہ اخلاص بر مبنی مشورے دیئے کہ عدلیہ مقدس ادارہ جبکہ فوج کی سلامتی ملک کی سلامتی ہے ان سے محاذ آرائی درست نہیں۔ اُنکی موجودہ صورت حال پر دکھ ہوتا ہے۔ بحثیت اپوزیشن لیڈر اور بعدازاں بحثیت وفاقی وزیر پی او ایف کے محنت کشوں کے لیے جو خدمت کی وہ تاریخ کا حصہ ہے کہ آج تک کسی ادارے کے لیے اتنی مراعات کا اعلان کسی وزیراعظم نے بھی نہیں کیا۔ چاپلوسوں کی وجہ سے میری 34 سالہ رفاقت ختم ہوئی میں چاپلوسی اور غلط کو صیح پیش کرنے کا عادی نہیں۔ ہمیشہ نواز شریف کو مخلصانہ مشورے دیئے جو جماعت، ملک اور قوم کے مفاد میں تھے مگر میری باتوں پر توجہ نہیں دی گئی اور آج حالات آپ کے سامنے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن