پاکستان اچھے طرز عمل کا مظاہرہ کرے تو بھارت کا ہاتھ دوستی کیلئے بڑھا ہے: ایس جے شنکر
لاہور (نیوز ڈیسک) سابق بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ اگر پاکستان اچھے طرز عمل کا مظاہرہ کرے تو بھارت کا ہاتھ دوستی کیلئے آگے بڑھا اور ذہن کھلا ہے نئی دہلی میں قومی سلامتی کے حوالے سے لیکچر کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت نے سرجیکل سٹرائیکس اور چین سے ڈوکلام وادی کے تنازعہ کو سیاسی بنایا نہ سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے حوالے سے کہا کہ ہمیں نیو یارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے تجزیوں کی بجائے اپنے مفادات اور مقاصد کو منظر رکھ کر پالیسی بنانی ہوگی انہوں نے کہا کہ بھارت کو شدید سکیورٹی چیلنجر کا سامنا رہا ہے جس غیر تعین شدہ سرحدوں کا معاملہ بھی شامل ہے یہ مسائل آئندہ بھی رہینگے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ چین تنازع کی مرکزی وجہ چین کا امریکی ٹیکنالوجی کو غیر قانونی ذرائع حاصل کرنا ہے۔