• news

مسلم لیگ (ن )اور اتحادی جماعتوں نے سینٹ الیکشن کیلئے ریکوزیشن دیدی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوںنے الیکشن سے قبل سینٹ کااجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن چیئرمین سینیٹ کو جمع کرا دی۔ پیر کو ختم ہونے والے سینٹ اجلاس کو تحریک انصاف کے علاوہ باقی تمام جماعتوں نے انتخابات تک جاری رکھنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی نے انتخابات کی نگرانی کیلئے سینٹ کی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی مطالبہ کیا تھا جبکہ پیر کو سینٹ اجلاس کے ایجنڈے میں الیکشن کی نگرانی کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی تحریک موجود تھی مگر ایجنڈے کو معطل کر کے بلوچستان میں مستونگ میں دھماکے میں شہداء کیلئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے بعد چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن