• news

این اے 213: زرداری کو شکست دینے کیلئے ایم کیو ایم پاکستان اور جی ڈی اے نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی

کراچی (آئی این پی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 نوابشاہ پر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو شکست دینے کے لیے ایم کیوایم پاکستان اور جی ڈی اے نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کو نواب شاہ میں ٹف ٹائم دینے کے لئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ایک ہوگئے، این اے 213 سے پی پی کے امیدوار آصف زرداری کے مدمقابل سے ایم کیو ایم کے عبدالرؤف صدیقی جی ڈی اے کے نامزد امیدوار سردار شیر محمد رند کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ اس نشست پر سردار شیر محمد رند جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کے مشترکہ امیدوار ہوں گے جبکہ نواب شاہ کی صوبائی نشست پی ایس 38 پر جی ڈی اے ایم کیو ایم کی حمایت کرے گی اور ایم کیو ایم کے امیدوار نعیم اختر جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ایم کیوایم کے رہنما رؤف صدیقی این اے 244 کراچی سے الیکشن لڑیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن