• news

ہارون بلور پر حملہ کرنے والے خودکش بمبار کی ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ آئندہ ہفتے خیبر پی کے حکومت کو سونپی جائے گی

پشاور(آن لائن) بیرسٹر ہارون بلور پر ہوئے خود کش حملے کو ایک ہفتہ گزر گیا۔ مبینہ خود کش حملہ آور کے ڈی این اے کی ٹیسٹ رپورٹ آئندہ ہفتے محکمہ صحت کی جانب سے خیبرپی کے پولیس کے حوالے کی جائیگی۔ سانحہ کے بعد صوبائی حکومت نے تحقیقات کے احکامات جاری کئے تھے۔ خیبر پی کے حکومت نے سانحہ کے بعد کمشنر پشاور ڈویژن اور ہوم سیکرٹری خیبر پی کے کو تبدیل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن