• news

سابق ترجمان پنجاب حکومت کے قافلے پر مخالفین کی فائرنگ،مقدمہ درج

کھڈیاں خاص (نامہ نگار)سابق ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خاں کے قافلے پرمخالفین کی فائرنگ ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ملک محمداحمدخان نے کہا ہے کہ شکست دیکھ کرمخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئے ہیں،گھبرانے والے نہیں ہرطرح سے مقابلہ کرینگے۔ گزشتہ روزمسلم لیگ(ن)کے نامزدامیدوارصوبائی اسمبلی اور سابق ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خاں کھڈیاں خاص کے نواحی گاؤں ویرم ہٹھاڑمیں الیکشن مہم کے سلسلہ میں پہنچے ہوئے تھے گاؤں میں پیدل ورک کرتے ہوئے مہرمحمداشفاق کے ڈیرہ پرجارہے تھے کہ جب ڈیرہ محمدامین ڈوگرکے قریب پہنچے توملزمان محمداسلم ،محمدامین وغیرہ نے فائرنگ شروع کردی۔اورگاؤں میں خوف وہراس پھیلاتے رہے۔اظلاع ملنے پرمقامی پولیس نفری موقع پرپہنچ گئی ۔پولیس نے محمداشفاق کی مدعیت میں محمداسلم ،امین وغیرہ سمیت چھ نامزد اور 9/10نامعلوم افرادکیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔فائرنگ کرنے والے ملزمان کاتعلق پی ٹی آئی سے بتایا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن