جنرل نکلسن کے بیان کا خیر مقدم امریکہ طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات سے پیچھے نہ ہٹے: سمیع الحق
نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنرل جان نکلسن کے براہ راست مذاکرات کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ امریکہ مخالفین کے دبائو پر طالبان سے براہ راست مذاکرات کی پیشکش سے پیچھے نہ ہٹے۔ طالبان نے بھی اس اعلان کو ضابطہ رسمی شکل دینے کی خواہش ظاہر کی۔