• news

قصور: سوتیلے بیٹوں نے تشدد کرکے ماں کو قتل کردیا، باپ زخمی

قصور (نمائندہ نوائے وقت) دوسری شادی کرنے کی رنجش پر سوتیلے بیٹوں نے تشد د کر کے ماں کو قتل اور باپ کو زخمی کر دیا۔ انصاف سٹی پتوکی کے رہائشی رانا آفتاب نے کچھ عرصہ قبل اپنی نوکرانی سے دوسری شادی کر لی تھی جس کی رنجش پر اسکے بیٹوں شان، ارسلان اور مزمل وغیرہ نے اپنے باپ اور سوتیلی ماں نازیہ بی بی پر تشدد کر کے انہیں زخمی کر دیا اور بعد میں نازیہ بی بی کے گلے میں پھند ا دیکر اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ سٹی پتوکی مصرو ف کارروائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن