• news

پاکستان عوامی تحریک کا این اے 53اور 54 میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے این اے 53اور 54سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اسد عمر کی حمایت کرتے ہوئے ووٹ دینے کا اعلان کر دیا۔ بدھ کو پاکستان عوامی تحریک نے این اے 53اور 54سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اسد عمر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ عوامی تحریک اسلام آباد کے کارکن عمران خان اور اسد عمر کو ووٹ دیں گے، حمایت کی یقین دہانی پر اسد عمر نے عوامی تحریک کی قیادت سے اظہار تشکر کیا۔

ای پیپر-دی نیشن