• news

نگران وزیراعظم نے چیڑ کا پودا لگاکرشجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے اسلام آباد میں چیڑھ کا پودا لگاکر موسم برسات کی شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے شجرکاری مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ بدھ کو نگران وزیراعظم ناصر الملک نے اسلام آباد میں چیڑھ کا پودا لگاکر موسم برسات کی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس مہم کے دوران ملک بھر میں لاکھوں پودے لگائے جائیں گے۔نگران وزیراعظم نے اس موقع پر زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ای پیپر-دی نیشن