• news

سانحہ صفورا اسلحہ فراہمی کیس، مفرور ملزم کی عدالت پیش ہونے پر 2 لاکھ کے عوض عبوری ضمانت

کراچی(آئی این پی)انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ صفورا کے دہشتگردوں کواسلحہ فراہم کرنے کے کیس سے متعلق سماعت کے موقع پر عدالت میں تفتیشی آفیسر نے موقف اختیار کیا کہ زاہدموتی والا پرسانحہ صفورا میں استعمال ہونیوالا اسلحہ ملزموں کوفراہم کرنیکا الزام ہے جبکہ عدالت میں ملزمان کیخلاف مقدے کا چالان پیش کیا گیا چالان میںبتایا گیا کہ سانحہ صفورا کے نومرکزی دہشت گردوں کوملٹری کورٹ سزائے موت ودیگرسزا سنا چکی ہے دہشگردوں نے اسلحہ سے اسماعیلی کمیونٹی پرفائرنگ کی کئی لوگ مارے گئے،سعد عزیز، طاہر منہاس، اظہر عشرت سمیت 9 مجرمان سزا یافتہ ہیں عدالت نے مفرور ہونے والے ملزم زاہد موتی والا کے پیش ہونے پر عدالت نے ملزم کی دولاکھ کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔ واضح رہے کہ مقدمہ میں زائد موتی والا، سلطان قمر صدیقی، حسین عمر اور ساجد نعیم ضمانت پررہاہیں مقدمہ میں کالعدم القاعدہ کے 6 دہشت گرد تاحال مفرور ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن