• news

شفاف انتخابات ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں : آفتاب شیرپاؤ

پشاور(بیورورپورٹ)قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے کہا ہے کہ بروقت اور صاف وشفاف انتخابات کے ذریعے ہی ملک وقوم کودرپیش بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جلوزئی ضلع نوشہرہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قومی وطن پارٹی PK-65کے امیدوار اشتیاق خٹک اور ضلعی عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔ تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ پختونوں کو مشکلات سے نکالنے کیلئے اور ان کی سرزمین پر امن کے قیام کیلئے متحد ہو جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن