بھارتی سپریم کورٹ نے کیرالہ کے قدیم مندر میں عورتوں کو داخل ہونے عبادت کرنے کی اجازت دیدی
لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے ریاست کیرالہ کے تاریخی سابریمالا مندر میں عورتوں کو داخل ہونے اور پوجا کرنے کی اجازت دیدی۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی میں بنچ نے کئی سال پرانی پابندی کیخلاف فیصلہ سنا دیا۔ واضح رہے کہ مندر کی انتظامی باڈی نے کئی برسوں سے اس مندر میں عورتوں کے داخلے کو مذہبی لحاظ سے ممنوع قرار دیکر پابندی لگا رکھی تھی، خواتین کی کئی تنظیمیں عرصے سے اس پابندی کو مذہبی امتیاز قرار دیکر احتجاج کر رہی تھیں۔ بھارتی سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ مندر میں عورت کو بھی مردوں کی طرح داخل ہونے کی اجازت ہے یہ حق انہیں دینے کیلئے کسی قانون کی ضرورت نہیں یہ ان کا آئینی حق ہے ۔