قبرص کے قریب شامی تارکین کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی ، 19ہلاک ، 30لاپتہ
نکو سیا (اے ایف پی) قبرص کے جنوبی حصے میں بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 19 ہلاک اور 30 لاپتہ ہو گئے۔ مقامی سکیورٹی فورسز کی رپورٹ کے مطابق ترکی اور قبرص کے مشترکہ کنٹرول والے جزیرے کے قریب حادثہ پیش آیا۔ 150 افراد سوار تھے۔ قبرص اور ترکی کوسٹ گارڈز کے مشترکہ آپریشن میں 100 افراد کو بچا لیا گیا۔ شدید زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔ کمرشل بحری جہاز بھی عملے کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں۔ ترکی کی نیوز ایجنسی کے مطابق ڈوبنے والے شامی باشندے اور یہ اسی روٹ سے یورپ جا رہے تھے۔