• news

نگران وزیراعلیٰ کی عدم توجہ، ٹیچنگ ہسپتالوں کے پروفیسرز کا مستقبل تاریک

لاہور (پ ر) نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پروفیسرز کا مستقبل تاریک ہو گیا سابقہ حکومت کے دور میں پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں پروفیسرز اور ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ کی شدید کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیتھالوجی، اناٹومی، فزیالوجی، سرجری اور دیگر شعبوں کے سولہ سینئر ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو پروفیسرز کے عہدہ پر ترقی دی گئی۔ مئی میں چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صارت سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہوا تاہم ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی نگران وزیراعلیٰ نے ترقی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جس کی وجہ سے متعدد ڈاکٹر اگست، ستمبر اور اس کے بعد بغیر پروفیسر ترقی ریٹائر ہو جائیں گے جس سے ان کی تمام عمر کی محنت ضائع ہو جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن