ملک سے کرپشن اور دہشت گردی کا خاتمہ ترجیح ہے: یعقوب شیخ
لاہور( خصوصی نامہ نگار)ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 125 محمد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن اور دہشت گردی کا خاتمہ کرنا اولین ترجیح ہے۔ ملی مسلم غریبوں، مزدوروں کو ان کے حقوق دے گی۔عوامی مسائل کا حل ان کی دہلیز پر کیا جائے گا۔وطن عزیز پاکستان کے استحکام اور غربت کے خاتمہ کے لئے پچیس جولائی کو کرسی پر مہر لگائیں۔ ضمنی الیکشن میں نظریہ پاکستان کوملنے والے ووٹ کی گونج ابھی بھی ہے۔عوام سیاسی لٹیروں اور ملک دشمنوں کی چالبازیوں میں آنے کی بجائے ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدواروں کوووٹ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حفیظ روڈ اور ابراہیم روڈ پر کارنر میٹنگ اور گلشن ریاض کالونی میں ڈور ٹو ڈورمہم اور کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پی پی 150 کے امیدوار محمد عامر شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ ملک کے اندر حقیقی تبدیلی، خزانے کے تحفظ کے لئے پچیس جولائی کو کرسی پر مہر لگائیں۔ہم خدمت انسانیت کے جذبے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔