ایم ایس سمیت 53 ڈاکٹروں کے تقرر و تبادلے
لاہور (کامرس رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی پیشگی منظوری کے بعد محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ ڈی ڈی اے، ڈی او ایچ اور متعدد ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سمیت 53 ڈاکٹرز کے تقرر و تبادلے کردیئے ہیں۔ ٹرانسفر ہونے والے تمام میڈیکل افسران و ڈاکٹرز کو 24 گھنٹے میں نئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی بہادر قاضی کے آفس سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر عبدالجبار کو اٹک، ڈاکٹر محمد سہیل احمد چوہدری کو گوجرانوالہ اور ڈاکٹر سعید اللہ خان کو چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور تعینات کردیا ہے۔ ڈاکٹر ذیشان رئوف کو بہاولنگر، ڈاکٹر محبت علی کو بہاولپور، ڈاکٹر نظر حیات ماجوکا کو بھکر تعینات کردیا۔