نواز شریف اور مریم کے دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے: دوست محمد کھوسہ
ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ نے اپنے ایک انتخابی جلسہ کے دوران کہا کہ پاکستان کا مطلب ہے لاالہ الاللہ اور ملک کے قانون اور آئین میں شامل ہے ناموس رسالتؐ کی حفاظت۔ جس کو ان بے ضمیروں نے چند ٹکے اور دنیاوی حکمرانی کی خاطر اس نام مبارک سیدنا محمدﷺ کا نام آئین حلف اور آئین سے مٹانے کی جو ناکام کوشش کی جس سے ان کا وہ برا انجام ہے کہ خدا کی پناہ ہے کہ جو اس خوش فہمی میں آئے کہ ہماری گرفتاری سے پاکستان میں انقلاب برپا ہو جائے گا پورا ملک جام کر رکے رکھ دیں گے پاکستان کا بچہ بچہ ہماری حمایت میں گھروں سے نکل آئے گا مگر سب نے دیکھا کہ انکی گرفتاری سے پتا تک نہیں ہلا‘ نہ آسمان گرا نہ زمین پھٹی۔ ناجائز اثاثوں کی غیر قانونی مالک بیٹی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ انتخابی جلسے میں شامل افراد نے سید اظہر حسین ترمذی سابق وائس چیئرمین‘ ڈاکٹر گلزار احمد‘ سید قاسم حسین شاہ سابق وائس چیئرمین‘ مرزا اشتیاق احمد سابق سٹی کونسلر کے ساتھ سینکڑوں ساتھیوں نے سید عبدالعلیم شاہ گروپ کو چھوڑ کر سردار دوست محمد کھوسہ کو پی پی 289 اور این اے191پر اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا کہ پچیس جولائی کو جیپ پر مہر لگا کر سردار دوست محمد خان کھوسہ کی جیت کو یقینی بنائیں گے۔