4انٹر نیشنل کپتانوں نے اینٹی کرپشن یونٹ سے رابطہ کیا : آئی سی سی کا انکشاف
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انکشاف کیا ہے کہ یکم جون 2017ءسے لے کر31مئی 2018ءتک 4انٹر نیشنل کپتانوں نے گورننگ باڈی کے اینٹی کرپشن یونٹ سے رابطہ کیا ہے ۔ سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس دوران 18انویسٹی گیشنز کی گئی ہیں ۔پانچ کیسز کا فیصلہ کیا جا چکا ہے جن میں سے چار میں الزامات عائد کئے گئے تھے ۔ تیرہ کیسز پر تحقیقات جاری ہیں ۔ بتایا گیا کہ دنیامیں لیگز کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے کرپشن کیسزمیں اضافہ ہوا ہے ۔ ہر لیگ میں پولیس کو بھیجنا ممکن نہیں اس لئے لیگز کی تعداد کم کریں گے ۔ ایک سال کے دوران 1468کرکٹرز ‘میچ آفیشلز ‘سپورٹنگ سٹاف کرپشن کے خلا ف آگاہی دی گئی ہے ۔