• news

ورلڈ جونیئر ریسلنگ، 6 رکنی قومی دستہ شرکت کیلئے بھارت روانہ

لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) ورلڈ جونیئر ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 6 رکنی پاکستانی دستہ واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہو گیا ۔نئی دہلی میں 17 سے 22 جولائی تک شیڈول ایونٹ میں عنایت اللہ 65 کلوگرام، غلام غوث 70 کلوگرام، محمد عثمان 79 کلوگرام اور حسیب مصطفیٰ 86 کلوگرام کیٹگریز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ سہیل رشید بطور کوچ اور محمد ریاض بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ پاکستان، عراق اور افغانستان کے ریسلرز کو ویزہ جاری نہ کرنے پر یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ کی جانب سے ایونٹ منسوخ یا بھارتی رکنیت معطل کیے جانے کا خدشہ تھا جس پر انڈین ریسلنگ فیڈریشن نے وزارت داخلہ کے حکام سے پاکستانی ریسلرز کو ویزے جاری کرنے کی درخواست کی جسے قبول کرلیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن