• news

پاکستان چین سے جنگوںکا خطرہ، مودی نے اجیت دوول کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی بنا دی

لاہور (نیوز ڈیسک) چین اور پاکستان کے خطرات کے پیش نظر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے اور دفاعی حکمت عملی ترتیب دینے کیلئے اپنے مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کی سربراہی میں ڈیفنس پلاننگ کمیٹی تشکیل دیدی ہے، یہ کمیٹی سرٹیجک پالیسیوں کی تشکیل کے علاوہ بھارتی افواج کیلئے ہتھیاروں اور جدید سازوسامان کی ضروریات کا جائزہ بھی لے گی۔ اس کے علاوہ دشمنوں سے مستقبل کی ممنکہ جنگ میں بھارتی حکومت کی فورسز کو بھجوائے گئے عملی احکامات اور ہدایات پر بھی روشنی ڈالے گی اور بھارتی فورسز کو دفاعی اور جارحانہ حکمت عملی بھی تیار کرکے دے گی۔ اس کمیٹی کی پہلی خصوصی میٹنگ آج نئی دہلی میں اجیت دوول کی سربراہی میں ہو رہی ہے جس میں تینوں سروسز کے چیفس، سیکرٹری دفاع سنجے مترا اور متعلقہ وزارتوں محکموں کے حکام بھی شرکت کر رہے ہیں، کمیٹی وزیر دفاع اور سیکرٹری دفاع کے درمیان اہم دفاعی فائلوں کی فوری کلیئرنس کیلئے بھی کام کرے گی۔ دفاعی برآمدات بڑھانے کی منصوبہ بندی بھی اس کی ذمہ داری ہو گی۔ دریں اثناء بھارتی حکومت نے افواج کو درپش ملٹی رول ہیلی کاپٹروں کی کمی دور کرنے کیلئے امریکہ سے 24 ہلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کر لیا جو بھارتی بحریہ کو اس کی بڑھتی ہوئی آپریشنل ضروریات کے پیش نظر دیئے جائینگے ہیلی کاپٹروں کی خریداری پر ایک کھرب 40 ارب روپے لاگت آئے گی۔ بھارتی وزارت دفاع اس ماہ کے آخر تک اس حوالے سے حتمی فیصلہ کر لے گی۔

ای پیپر-دی نیشن