• news

ڈیمز فنڈ میں ساڑھے 24 کروڑ روپے جمع ہو گئے عملدرآمد کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج ہو گا

کراچی/ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی پی) ملک میں ڈیموں کی تعمیر کیلئے فنڈ میں ساڑھے 24 کروڑ روپے جمع ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ میں 24 کروڑ 51 لاکھ روپے جمع ہو گئے۔ 6 جولائی سے رقم جمع ہونے کا یومیہ اوسط تقریباً دو کروڑ روپے ہے۔ علاوہ ازیں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم سے متعلق عملدرآمد کمیٹی کا دوسرا اجلاس (آج) جمعہ کو ہو گا۔ کمیٹی کے سربراہ چیئرمن واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین اجلاس کی صدارت کریں گے۔ گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن