• news

گوجرانوالہ: پرنٹنگ پریس مالک نے مزدوری ادا نہ کرنے پر پی پی امیدوار کیخلاف الیکشن کمشن کو درخواست دیدی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) پرنٹنگ پریس کے مالک نے مزدوری کی مبینہ رقم ادا نہ کرنے پر پیپلزپارٹی کے این اے 80سے نامزد امیدوار کیخلاف الیکشن کمشنر کو تحریری درخواست دیدی، تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر آفس میں محلہ لیاقت آباد کے رہائشی وقاص علی نے تحریری درخواست دیکر موقف اختیار کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے این اے 80سے نامزد امیدوار رائو اکرام علی خاں نے پرنٹنگ کا کام دیا ، اس کام کی کل رقم 2لاکھ 96ہزار 40روپے بنی جنہوں نے اسے 1لاکھ 50ہزار روپے رقم ادا کر دی ، تاہم بقایا رقم 1لاکھ 46ہزار 40روپے کی وصولی کیلئے اس نے امیدوار سے کئی بار رابطہ کیا ، مگر وہ ٹال مٹول سے کام لینے کے بعد اب رقم دینے سے مبینہ طور پر انکار ی ہو گیا ہے ، اسکی رقم واپس دلواکر امیدوار کیخلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے ، دوسری جانب رائو اکرام کا کہنا تھا کہ انہوں نے پرنٹنگ پریس کے مالک کو ساری رقم ادا کر دی ہے جس نے انکے اشتہار نہیں لگائے اس لئے کلیم کر رہے ہیں کہ وہ رقم واپس کرے۔

ای پیپر-دی نیشن