عدلیہ مخالف ریلی، لیگی رہنماؤں کیخلاف دہشت گردی دفعات کے مقدمہ کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی
قصور(نمائند ہ نوائے وقت ) عدلیہ مخالف ریلی کیس کی درخواست کا فیصلہ آنے کے بعد لیگی رہنماوں پر دہشتگردی دیگر دفعات کے مقدمہ کے فیصلے کی سماعت 23جولائی تک ملتوی ہو گئی ملزموں انسداددہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے اس سے پہلے عدلیہ مخالف ریلی کیس کی درخواست کے فیصلہ میں سابقہ ایم این اے وسیم اخترشیخ ، احمد لطیف وائس چیئرمین ، ناصر خاں ، جمیل خاں کو ایک ایک ماہ قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ سابقہ ایم این اے کو پانچ سالہ نااہلی کا بھی سامنا کرناپڑا ، جبکہ سابقہ ایم پی اے نعیم صفدر انصاری اور ایاز احمد خاں کو بری کردیا گیا تھا۔