• news

انتظامیہ نے جھولا گرنے میں مینوفیکچرنگ فالٹ تسلیم کرلیا‘ تحقیقات جاری‘کمیٹی کا عسکری پارک کا دورہ‘ 4 ملزموں کی عبوری ضمانت

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+سٹاف رپورٹر) کراچی کے عسکری امیوزمنٹ پارک میں جھولا گرنے سے بچی کی موت کی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی سی ایسٹ احمد علی صدیقی کی سربراہی میں کمیٹی نے عسکری پارک کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پارک انتظامیہ نے گرنے والے جھولے میں مینوفیکچرنگ فالٹ تسلیم کرلیا۔ تحقیقاتی کمیٹی نے ٹھیکیداروں زبیر طفیل‘ محمد عمران سے سوالات کیے۔ ٹیکنیکل رپورٹ آج مکمل کرلی جائے گی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پرانی سبزی منڈی جھولا گرنے سے چودہ سالہ طالبہ کشف کی ہلاکت سے متعلق کیس میں چار ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کر لی جن میں محمد عمران‘ محمد علی قمر‘ سید شفقت حسین جعفری اور خلیل الرحمن شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت ایک ایک لاکھ روپے میں منظور کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن