• news

سرگودھا: گھریلو تنازعہ، بدبخت بیٹے نے کلہاڑی کے وار سے باپ کو مار ڈالا

سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا کے نواح میں گھریلو تنازع پر بیٹے نے حقیقی باپ کو کلہاڑیوں کے پے درپے وار کرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواح میں میانی کے علاقہ چک سیدا کے قریب گھریلو تنازعہ پر بدبخت بیٹے 20 سالہ قمر خان نے طیش میں آ کر کلہاڑیوں کے وار کرکے اپنے حقیقی باپ 70 سالہ عظیم خان کو انتہائی بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اطلاع پر تھانہ میانی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن