• news

عابد باکسر کے بیانات پر جے آئی ٹی بنائی جائے: خرم نواز گنڈا پور

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری نظام کے روح رواں عابد باکسر، عزیر بلوچ ٹائپ کے لوگ ہیں، جعلی پولیس مقابلوں کے ایکسپرٹ کریمنلز کے ذریعے نظام کو کنڑول کرتے رہے۔ سانحہ ماڈل ٹائون میں بھی شہباز شریف کے عابد باکسروں نے بے گناہوں کا خون بہایا، عابد باکسر نے میڈیا پر آکر کہا کہ شہباز شریف کے حکم کے بغیر کوئی پولیس مقابلہ نہیں ہوا، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عابد باکسر کو عدالت میں پیش کیا جائے اور اس پر آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے ممبران پر مشتمل جے آئی ٹی بنائی جائے جو عابد باکسر کے انکشافات کی روشنی میں رپورٹ مرتب کرے اور خونی درندوں کو سر عام لٹکایا جائے، کون نہیں جانتا شہباز شریف جعلی پولیس مقابلوں میں مشہور ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن