• news

نیچرل کھیل پیش کیا‘ فخر پاکستان ٹیم کیلئے بڑا اثاثہ ہے : گرانف فلاور

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہا ہے کہ فخر زمان نے آﺅٹ سٹینڈنگ پرفارمنس کامظاہرہ کیا ہے ۔ میں نے اس کے ساتھ بہت کام کیا ہے ‘نیٹ پر بہت سی ٹپس دی ہیں ‘فخر میں بہت سا نیچرل ٹیلنٹ ہے ‘اس نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے کیلئے بہت زیادہ محنت بھی کی ہے ۔ جب وہ آیا تھا تو شرو ع شروع میں بالکل عام سا اور سادہ کھلاڑی دکھائی دیتا تھا ۔ لیکن آہستہ آہستہ اس کی تکنیک بہتر ہوتی گئی ۔ ابھی اسے بہت کچھ سیکھنا ہے ۔ میرے خیال میں فخر پاکستان ٹیم کیلئے بہت بڑا اثاثہ ہے ۔ فخر نے چوتھے میچ میں اپنی ذہنی قابلیت بھی دکھا دی ہے ۔ جس طرح وہ بیٹنگ کر رہے تھے اس میں ذہن کا بڑا عمل دخل تھا ۔ اس نے کچھ غلط شاٹ بھی کھیلے جو کیچ ہوسکتے تھے اور کچھ ایسے تھے جو باﺅنڈری سے باہر جاسکتے تھے مگر اسے سیکھنا ہو گا کہ غلط شاٹ سے اجتناب کرنا ہوگا۔ ڈبل سنچری کے دوران اس کی قسمت نے بھی ساتھ دیا ہے ۔ جب آپ خود اعتمادی اور دلیری کے ساتھ کھیلتے ہیں تو قسمت بھی آپ کا ساتھ دیتی ہے ۔ برا وقت ٹل جاتا ہے ‘اسے ڈبل سنچری کرتے دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن