• news

شہبازشریف کے کہنے پر جرائم، عابد باکسر کو اقبال جرم پر سزائے موت ہو سکتی ہے: جسٹس (ر) آفتاب فرخ

لاہور (خصوصی رپورٹر) سینئر قانون دان جسٹس (ر) آفتاب فرخ نے سابق پولیس افسر عابد باکسر کے شہبازشریف کے کہنے پر کئے جانے والے جرائم کے اعتراف کو عابد باکسر کا اقبال جرم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اقبال جرم پر اسے ہر ایک جرم میں سزائے موت ہو سکتی ہے۔ نوائے وقت سے گفتگو میں جسٹس (ر) آفتاب فرخ نے کہا کہ عابد باکسر ٹرائل کورٹ میں اگر اپنے بیان سے مکر جائے اور کہے کہ مجھ سے یہ بیان زبردستی دلوایا گیا ہے تو ساری بات ختم ہو جائے گی اور اگر اپنے بیان پر قائم رہے تو اس کے لئے ہر جرم پر سزائے موت لاگو ہو گی۔ ان سے پوچھا گیا کہ اس کے اقبال جرم کا شہبازشریف پر کیااثر ڈالے گا۔ جسٹس (ر) آفتاب فرخ نے کہاکہ شہبازشریف کی حیتیت زیادہ سے زیادہ شریک ملزم کی ہو گی۔ کوئی ملزم اپنی جان بچانے کیلئے کسی دوسرے پر کوئی الزام رکھ سکتا ہے لیکن عدالت اس حوالے سے بیان دینے والے سے ٹھوس شہادت طلب کرتی ہے۔ کوئی جبر کرکے کسی سے قتل نہیں کراسکتا۔ قتل کرنے والا ہی اصل ملزم ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن