• news

گجرات، جھنگ: خاتون اور لڑکے سے اجتماعی زیادتی

گجرات، جھنگ (نامہ نگاران) گجرات میں لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ صدر جلالپور جٹاں کے علاقہ منگووال شرقی میں (ش)کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور لڑکی بھی ابھی تک غائب ہے۔ لڑکی کے والد عبدالستار کی مدعیت میں 3 نامزد ملزمان اسامہ اصغر، ثقلین مہر اور فضل کےخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ علاوہ ازیں جھنگ میں دوافراد نے لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ موضع منصور سیال کے رہائشی عرفان نے تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس کو درخواست میں بتایاکہ فضل اور ارشد نے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ملزمان کے دو ساتھی پہرہ دیتے رہے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن