شاہد خاقان عباسی کے انتخابی قافلہ پر حملہ، شدیدپتھراﺅ، 5 افراد زخمی
مری (نامہ نگار خصوصی )سابق وزیر اعظم اورقومی اسمبلی کے حلقہ 57کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کے قافلے پرانتخابی مہم کے دوران یونین کونسل گہل میں کوہٹی کاکڑائی کے مقام پر بعض افراد نے حملہ کرتے ہوے شدید پتھراﺅ کیا جس سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ شاہد خاقان عباسی جب یونین کونسل گہل میں کو ہٹی کاکڑائی کے مقام پر ایک انتخابی اجلاس میں شرکت کیلئے اپنے قافلے کے ہمراہ پہنچے تو اچانک ہی بعض افراد مسلم لیگ ن کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوئے آئے جنہوں نے پتھراﺅ شروع کر دیا جس سے بشارت نامی نوجوان سمیت دیگر چار افراد شدید زخمی ہوئے۔ علاقہ کے سنجیدہ عوامی حلقوں نے اس واقع پر تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوے اس واقع کو علاقہ کی رویات اور جمہوری تقاضوں کے منافی قرار دیا ہے۔ دریں اثناءچارہان کے علاقہ ڈنہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن شفاف ہوتے دکھائی نہیں دیتے کچھ طاقتیں غیر ضروری مداخلت کرہی ہیں میاں محمد نواز شریف نے صرف ےہ کہا کہ تمام ادارے آئےنی حدود میں ر ہ کر کام کریں ےہ ہی بات انکے لئے سزابن گئی عوام کو فیصلہ کرنے دیاجائے اگرعوام کی مرضی کیخلاف اپنا فیصلہ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو ایسی جمہوریت صرف چند مہینوں کی مہمان ہوگی۔ تقریب سے ڈاکٹر شفیق سرور، اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،چوہدری دلنواز، چوہدری حاجی اشفاق، چوہدری عمیر علی شاہد،چوہدری اعجاز، چوہدری امجد،ڈاکٹر چوہدری عابد حسین، ممتاز چوہدری، راجہ رشید منصور شاہ،چوہدری فیصل خالد نے بھی خطاب کیا۔ 25 جولائی کو حیران کن نتائج آئےنگے اور مسلم لیگ ن ملک بھر سے واضح کامیابی حاصل کریگی۔