حافظ آباد کے 4 دیہات کی خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)انتخابات قریب آتے ہی جہاں ملک بھر میں انتخابی گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے لیکن حافظ آباد کے چار دیہات ایسے ہیں جہاں خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت نہیں۔ ووٹ عوام کا جمہوری حق ہے لیکن آج کے اس دور میں بھی حافظ آباد کے حلقہ این 87اور پی پی 69 کے دیہات کوٹ غازی کلاں،کوٹ غازی خورد،برج فتحو اور ٹھٹھہ ملاحانوالہ کی خواتین اس حق سے محروم ہیں ان دیہات کی خواتین کو اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت نہیںیہاں کی خواتین نے قیام پاکستان سے لیکر آج تک اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے آباﺅ اجداد سے لیکر آج تک خواتین نے کبھی ووٹ کاسٹ نہیں کیا اور نہ ہی وہ کریں گی۔اس کی وجہ چاہے جو بھی ہو لیکن وہ اپنے بزرگو ںکی اس رواےت پر قائم ہیں۔چھ ہزار کی آبادی والے ان دیہات میں کل ووٹر کی تعداد 1485ہے جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 529ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے کئی بار ان دیہات کے لوگوں کی مشاورت پر خواتین کے لئے پولنگ سٹیشن اور سکیورٹی سمیت دیگر فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گےا لیکن پھر بھی خواتین نے ووٹ کاسٹ نہیں کےے۔ حافظ آباد کے ان دیہات میں خواتین کا ووٹ کاسٹ نہ کرنا الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے لئے لمحہ فکریہ اور ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے کہ خواتین کی اتنی بڑی تعداد ووٹ کے جمہوری حق سے محروم کیوں ہے؟