کرک: عمران نے پارٹی امیدوار کو تھپڑمار دیا
کرک+ پشاور (ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) عمران خان نے این اے 34سے اپنی ہی پارٹی کے امیدوار شاہد خٹک کو تھپڑ جڑ دیا، امیدوار نے سٹیج کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے عمران خان سے آگے گزرنے کی کوشش کی جس پر انہیں تھپڑ لگایا گیا۔ شاہد خٹک نے کہا کہ میں خان صاحب سے تھوڑا تیز جا رہا تھا تاکہ کوئی اور ان کے قریب نہ جا سکے، جس پر انہوں نے مجھے پیچھے جھٹک دیا، ایسی کوئی قابل اعتراض بات نہیں ہوئی، جس پر شور مچایا جائے۔ ہمارا جلسہ بہت اچھا ہوا ہے اور فتح ہماری ہو گی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رحمت خٹک نے این اے 34سے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے امیدوار کو نہیں خٹک قوم کے منہ پر تھپڑ مارا ہے۔ خٹک قوم کو عمران خان سے اس بے عزتی کا بدلہ لینا ہو گا۔
عمران تھپڑ