انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ نوازشریف کے ساتھ‘ مجھے اقتدار سے روکنا ایجنڈا ہے : عمران خان
بنوں/ سرگودھا (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) عمران خان نے بنوں میں جلسہ سے خطاب کرتے کہا ہے کہ سب ملکر شروع ہو گئے کہ دھاندلی ہونے والی ہے مجھے اقتدار سے روکنا انٹرنیشنل ایجنڈا ہے۔ اڈیالہ جیل میں قیدی ڈرے ہوئے ہیں کہ نواز شریف یہاں ہے ان کی بھی چوری نہ ہو جائے، جب میں کہہ رہا تھا کہ ملٹری آپریشن نہ کریں مجھے طالبان خان کہا گیا جب میں دھاندلی کے خلاف کھڑا تھا تو کوئی میری بات نہیں سنتا تھا، آج انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے میں نے صرف چار حلقے کھولنے کا کہا تھا اب کس منہ سے کہہ رہے ہیں کہ دھاندلی ہو گی۔ زرداری نے سندھ میں دھاندلی کی اور نواز شریف نے پنجاب میں دھاندلی کی، جو بھی حکومت جاتی ہے تو دو چیزیں چھوڑ کر جاتی ہے ایک خالی خزانہ، دوسرا فضل الرحمن۔ اگر کامیابی ملی تو نہ خالی خزانہ چھوڑیں گے اور نہ فضل الرحمن، اگر درانی کامیاب ہوتا ہے تو کیا یہ مہنگائی ختم کر سکے گا کیا درانی پاکستانی آمدنی بڑھا سکتا ہے یہ صرف اپنی آمدذنی بڑھا سکتا ہے، آپ نے نظریئے کو ووٹ دینا ہے نئے پاکستان کیلئے نئی سوچ ضروری ہے، کرپٹ نظریئے نے ملک کو یہاں تک پہنچایا، اکرم درانی نے کہا پی ٹی آئی میں کوئی مرد کا بچہ نہیں میرا تم سے سامنا ہوا تو پتہ چل جائے گا۔ سرگودھا کے باسیوں کے لئے عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ غیور و باشعور عوام 25جولائی کو باہر نکلیں اور پی ٹی آئی کو ووٹ دیں، بلے پرمہر ہی ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے، ملک و قوم کے وسےع تر مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی تاکہ موزوں امیدواروں کو میدان میں اتار کر کرپٹ مافیا کو شکست فاش سے دوچار کیا جا سکے۔ تبدیلی کا وقت قریب ہے عوام کو چاہےے کہ وہ نظریہ کو ووٹ دیں، آزاد امیدوار صرف اپنی جنگ لڑیں گے جب کہ ہم ملک و قوم کی وسےع تر مفادات، آئندہ نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہمیں اللہ تعالیٰ نے عوام کی تقدیر بدلنے کا موقع دیا ہے۔ این اے 92میں پی ٹی آئی کے امیدوار صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی ہیں عوام انہیں ووٹ دیں۔ عمران خان سے قاری زوار بہادر نے ملاقات کی۔ عمران خان نے کہا ہے کہ قاری زوار بہادر نے ہمیشہ جرات کا مظاہرہ کیا، سربراہ جمعیت علماءاسلام پاکستان قاری زوار بہادر نے کہا کہ عمران خان ہی ملک کو معاشی بحران سے نکال سکتے ہیں۔عمران خان نے اسلام آباد میں جلسہ سے خطاب میں کہا ہے اڈیالہ جیل بڑے بڑے مگرمچھوں کا انتظار کر رہی ہے۔ شہبازشریف کے چہرے پر خوف دیکھ رہا ہوں لگتا ہے خواب میں بھی شہبازشریف کو میں نظر آتا ہوں۔ اس بار دھاندلی نہیں بلکہ صفایا ہونے والا ہے۔ بلاول کہتا ہے کہ نیا عمرانی معاہدہ ہونا چاہئے۔ عمرانی معاہدہ کے نام سے یا گیم کھیلا جا رہا ہے۔ نوازشریف نے قوم کے 300ارب روپے چوری کئے، اربوں روپے لوٹنے والا کہتا ہے کہ جیل میں گرمی لگ رہی ہے، ملکی خزانہ لوٹنے والے کیلئے اے پلس جیل ہے۔ نوازشریف کہتا ہے کہ غسل خانہ ٹھیک نہیں، نوازشریف کیا آپ کو فائیو سٹار ہوٹل میں ٹھہرائیں۔ ہمارا نیب وزیراعظم سمیت کسی وزیر کو نہیں چھوڑے گی، بزدل اور خودغرض سیاست میں نہیں آئیں گے۔ جمعیت علماءپاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر اور عمران خان کے درمیان ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں نے اتفاق کیا کہ نواز شریف اور زرداری دونوں اپنی کرپشن بچانے کیلئے متحد ہو چکے ہیں اگر پاکستان کے ساتھ یہ کھیل جاری رہا تو وطن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ تحریک انصاف جمعیت علماءپاکستان کے ساتھ مل کر ناموس رسالت اور ختم نبوت کا بھرپور دفاع کرے گی۔ اس موقع پر جمعیت علماءپاکستان پنجاب کے صدر حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین ،ملک محبوب الرسول قادری ،مولانا رشید احمد رضوی،محمد ارشد مہر، مولانا محمد سلیم اعوان ،مفتی محمد جمیل نورانی موجود تھے۔
عمران