• news

نقیب اللہ قتل کیس، انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر راﺅ انوار رہا

کراچی (صباح نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے سابق ایس ایس پی ملیر را وانور کے رہائی کے احکامات پر دستخط کیے جانے کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔ ڈی ایس پی قمر احمد سمیت چار ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 28 جولائی کو ہوگا۔ ہفتہ کو نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کو رہا کردیا گیا ہے۔ راﺅانوار کے گھر کو سب جیل بنانے کا نوٹیفیکیشن منسوخ کر کے انکے گھر کے باہر سے جیل سکیورٹی ہٹا دی گئی ہے۔ اس سے قبل کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے رہائی کے آرڈرز پر دستخط کئے، سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے ملیر سب جیل کے انچارج کو خط لکھ کر راﺅ انوارکو رہا کرنے کا حکم نامہ جاری کیا۔واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ روز دوسرے مقدمے میں بھی راﺅ انوار کی ضمانت منظور کی تھی۔ راﺅ انوارکی ایک مقدمے میں 10 جولائی اور دوسرے مقدمے میں 20 جولائی کو ضمانت منظور ہوئی تھی۔ دونوں مقدمات میں عدالت نے 10، 10 لاکھ کی ضمانت منظور کی ہے۔
راﺅ انوار

ای پیپر-دی نیشن