• news

آرمی نے انٹر سروسز باسکٹ بال چیمپئن شپ 2018 اپنے نام کر لی

لاہور(نمائندہ سپورٹس +خبر نگار) آرمی نے انٹر سروسز باسکٹ بال چیمپئن شپ 2018 اپنے نام کر لی ۔ پاک فضائیہ کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔ انٹر سروسز باسکٹ بال چیمپئن شپ 2018 کی اختتامی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی ۔ پاک بحریہ کے کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی۔انٹر سروسز باسکٹ بال چیمپئن شپ پاک بحریہ کے زیر انتظام 16 جولائی سے 21 جولائی تک ڈبل لیگ فارمیٹ کے تحت پی این ایس کارساز کے باسکٹ بال کورٹ میں کھیلی گئی۔ چھ روزہ مقابلوں کے دوران پاک آرمی ، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی ٹیموں نے دلچسپ کھیل اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ اگرچہ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی ٹیموں نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین کھیل پیش کیا تاہم پاک آرمی کی ٹیم ناقابل شکست رہی اور چمپئین شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن