• news

انتخابی مہم میں حصہ لینے پرالیکشن کمشن نے ڈی ایس پی سمیت 5افسر معطل کردیئے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے ایک ڈی ایس پی سمیت 5افسر معطل کر دیئے۔ حکام کے مطابق افسران پر سرکاری حیثیت کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ معطل کیے گئے ان افسروں نے سیاسی مہم میں حصہ لیا تھا۔ معطل ہونے والوں میں ڈپٹی سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب اللہ یار ڈھکو شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن