• news

گوجرانوالہ: ضابطے کی خلاف ورزی، 9 امیدواروں جرمانے، 25 کی سماعت ملتوی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 19امیدواران کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 70 ہزار روپے جرمانہ، 25کیسز آئندہ سماعت تک ملتوی 14 کیسز پر امیدواران کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی اور بیان حلفی جمع کروانے پر وارننگ دیتے کیسز کو خارج کر دیا گیا، الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالے سے ضلع بھر کی مانیٹرنگ ٹیموں کی طرف سے موصول رپورٹس پر نوٹس لیتے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر و ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ نے سیاسی جماعتوں، آزاد امیدواروں، بلدیاتی نمائندوں اور سرکاری ملازمین کو طلب کیا، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے خلاف ورزی کرنیوالے امیدواران یاسین کمبوہ پی پی 55،اسلام گجر این اے 84،یونس مہر پی پی 63،رانا وقاص احمد پی پی 59،یوسف بٹ پی پی 58، حمیدالدین اعوان این اے 81،اظہر قیوم ناہرہ این اے NA-، صغریٰ عائشہ پی پی 63،ذوالفقار بھنڈر 83،خالد پرویز ورک 64،رانا اعجاز،سینیٹر محبوب عالم،چوہدری مبین عارف،چوہدری صدیق مہر این اے 81،یونس مہر، زاہد اسحاق پی پی 62،عابد سہیل ورک،رانا عمر نذیر کو 20ہزار روپے فی کس کا جرمانہ عائد کیا 1بلدیاتی نمائندہ عباس علی جنرل کونسلر کو 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، 25کیسز پر دوبارہ سماعت کے لیے خلاف ورزی کرنے والے امیدواران اور بلدیاتی نمائندوں کو 23جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے اور 14 کیسز پر امیدواران کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی اور بیان حلفی جمع کروانے پر وارننگ دیتے کیسز کو خارج کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن