• news

سول ایو ی ایشن کو تو ہین عدالت کانو ٹس جا ری

کراچی (سٹاف رپو رٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سول ایوی ایشن کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کردیاترجما ن شاہین نے کہا ہے کہ ڈی جی، ڈپٹی ڈی جی اور لاہور ایئرپورٹ منیجر نامزد ہیںیہ نوٹس شاہین ایئر کے فلائٹ آپریشنز کو روکنے اور سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کو رد کرنے پر دیا گیا۔معزز عدالت کے احکامات کے باوجود سول ایوی ایشن شاہین ایئر پر الزامات لگانے سے باز نہیں آیا۔سول ایوی ایشن نے 13 جولائی کو بذریعہ خط شاہین ایئر کو تمام انٹرنیشنل آپریشنز بند کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں جسے سندھ ہائی کورٹ نے معطل کردیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے اس خط کو بھی معطل کر دیا جس میں لاہور کے ایئرپورٹ منیجر نے شاہین ایئر کو لاہور شہر سے فلائٹ آپریٹ کرنے سے باز رہنے کا کہا تھا۔ سول ایوی ایشن کے اس اقدام سے نہ صرف ایئرلائن کو بلکہ قومی خزانے کو بھی اربوں کا نقصان پہنچا ہے۔بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جو کہ انتہائی افسوسناک ہے سندھ ہائی کورٹ نے سول ایوی ایشن کو شاہین ایئر کے خلاف مزید کسی قسم کے کاروائی کرنے سے روک دیا ہے شاہین ایئر کا بیرونِ ملک فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا ہے اور جلد تمام پروازیں شیڈیول کے مطابق آپریٹ ہوں گی۔سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق سول ایوی ایشن، ڈی جی، ڈپٹی ڈی جی اور لاہور ایئرپورٹ منیجر کو توہینِ عدالت اور شاہین ایئر کے آپریشن جاری رکھنے کا کورٹ آرڈر فیکس کردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن