• news

خدمت کی سیاست سے دل جیت کر نظریہ پاکستان کا پیغام عام کرینگے: حافظ سعید

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )امیر جماعت الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ ہم خدمت کی سیاست کر کے عوام کے دل جیتیں گے اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، کارکن ملک کے کونے کونے میں جا کر نظریہ پاکستان کا پیغام عام کریں،ملی مسلم لیگ مایوسیاں ختم اور ملک کو اندھیروں سے نکالے گی، پاکستانی قوم کو ایماندار اور مخلص قیادت فراہم کریں گے، ملی مسلم لیگ کے اکثر یتی امیدوار متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ہیں ،ہم روایتی سیاست نہیں بلکہ تحفظ پاکستان کیلئے میدان سیاست میں آئے ہیں۔ 25جولائی کو کرسی پر مہر لگا کر بیرونی قوتوں کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے کردار ادا کریں، وہ گول پارک ماڈل ٹائون، پیپلز کالونی، فیروز والا اور واہنڈو میں ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ اور اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں بڑے جلسوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مقامی شہریوں کی جانب سے حافظ محمد سعید اور دیگر رہنمائوں کا والہانہ استقبال کیا گیا‘ پتیاں نچھاور کی گئیں، انتخابی جلسوں سے اللہ اکبر تحریک کے مختلف امیدواروں ذبیح اللہ بلگن، شاہد حمید، محمد یونس مہر ، جماعۃالدعوۃ گوجرانوالہ کے مسئول احسان اللہ، تابش قیوم و دیگر نے بھی خطاب کیا،جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہاکہ ہماری جان اللہ کے ہاتھ میں ہے، ہم نہ بکنے والے ہیں اور نہ ہی ڈرنے والے ہیں، ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کے خلاف شکنجے کسے جاچکے ہیں، بھارت پھر سے ملک میں غدار ڈھونڈ رہا ہے۔ ہمارے ادارے ملک کی حفاظت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں جو قابل تحسین ہے۔بلوچستان پر دشمن اب بھی نظریں گاڑیں بیٹھا ہے۔پاکستان کیخلاف نعرے لگانے والے علاقوں میں اب پاکستان کا جھنڈا سینے پر سجایا جاتا ہے ۔ہم خدمت کے ذریعے پاکستانیوں کے مسائل کو حل کریں گے ۔ملک دشمن نظریات پھیلانے والوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بنیں گے۔ہمارا کام خدمت انسانیت ہے اسے الیکشن کے بعد بھی جاری رکھیں۔ اقلیتی برادریوں کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔ نظریہ پاکستان کی آبیاری کیلئے گلی گلی‘ نگر نگر جانا ہوگا ، ملی مسلم لیگ کی عوام میں بھرپور پذیرائی اللہ کی خاص رحمت ہے ۔ اللہ اکبر تحریک کے مختلف امیدواروں ذبیح اللہ بلگن، شاہد حمید، محمد یونس مہر ، احسان اللہ، تابش قیوم و دیگر نے کہاکہ ملی مسلم لیگ کو چاروں صوبوں میں زبردست عوامی حمایت مل رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن