• news

پوری گیم کا پتہ‘ غیر ملکی مخلوق اندرونی مافیا کیساتھ ملی ہوئی ہے : عمران خان

کراچی (کامرس رپورٹر+آئی این پی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میثاقِ جمہوریت کو کرپشن چارٹر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت کے نام پر ملک میں نورا کشتی کھیلی گئی اور پیسہ باہر لے جایا گیا،ہمارا مقابلہ جمہوری لوگوں سے نہیں بلکہ مافیاز سے ہے، اڈیالہ جیل میں مزید کمرے بنائے جارہے ہیں کیوں کہ وہاں مزید لوگ آرہے ہیں، نواز شریف کو گاڈ فادر کہنے پر سپریم کورٹ کو داد دیتا ہوں۔اتوار کوکراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل سے پیغام جارہا ہے کہ بڑی چوری کروگے تو سہولیات ملیں گی، چھوٹی چوری کروگے تو مارے جا گے۔انہوں نے کہا سندھ کی پولیس عزیربلوچ کو تحفظ دیتی تھی، شوگر ملوں پر قبضے کرائے جاتے تھے۔عمران خان نے کہا کہ بلاول ہاوس کے اطراف گھر زبردستی خالی کرائے گئے، ہمارا مقابلہ سیاست دانوں سے نہیں مافیا سے ہے۔ انہوں نے کاعتراف کیا کراچی کے حوالے سے جوکام کرنے چائیے تھے نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا سندھ کے دیگر علاقوں میں زرداری مافیا جبکہ پنجاب میں شریف خاندان کا قبضہ تھا ، عابد باکسر نے اعتراف کیا کہ شہباز شریف کے کہنے پر ماورائے عدالت قتل کیے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ یہ منی لانڈرنگ کرتے تھے، ملک کا پیسہ باہر لے کر جاتے تھے، انہوں نے پیسہ باہر لے جا کر ملک کو مقروض کیا ہے۔انہوں نے کہا نائن الیون میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن ایک حکمران نے کسی اور کی جنگ میں شرکت کا فیصلہ کیا، کسی اور ملک کی جنگ کی وجہ سے پاکستان میں تباہی آئی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے 70 ہزار جانوں کی قربانی دی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ آج بھی کسی اور کی جنگ کا نشانہ بن رہے ہیں۔ اکرام گنڈا پور ہمارے وزیر تھے، انہیں ایک خود کش حملے میں شہید کیا گیا، آج سے پانچ سال پہلے ان کے بھائی کو بھی خود کش حملے میں شہید کیا گیا تھا۔ موقع ملا تو آزادنہ خارجہ پالیسی سازوں گا، ہم کسی اور کی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے،انہوں نے کراچی اور اندرونِ سندھ کی عوام سے پارٹی کو زیادہ فعال نہ کرنے پر معافی مانگی اور کہا کہ شہرِ قائد کے لوگ ملک میں سب سے زیادہ باشعور ہیں، یہیں سے ملک کی سیاسی تحریکوں کا آغاز ہوتا تھا، اب یہاں پارٹی کو زیادہ مضبوط کریں گے۔مقامی ہوٹل میں کراچی چیمبر آف کامرس کی دعوت پر تاجروں ، کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا عوام نے انتخابات میں کامیاب کرایا تو اقتدار میں آ کر سب سے پہلے کونسل آف بزنس لیڈر کی تشکیل دیں گے ، وزیر اعظم ہاﺅس کے دروازے تاجروں کے لئے کھلے رکھے گے ۔ ملک میں گورننس کا مسئلہ سنگین ہے اقتدار ملا تو گورننس ٹھیک کرنی ہے۔ اسحق ڈار کی ٹیکس اصلاحات پالیسی نہیں بھتہ خوری ہے۔ صباح نیوزکے مطابق عمران خان نے کہا کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چور مچائے شور کے مصداق پری پول دھاندلی کا شور مچانے والے وہی لوگ ہیں جنہوںنے پچھلے انتخابات میں دھاندلی کے ریکارڈ توڑے تھے اب انہیں ڈر ہے وہ خود تو دھاندلی کروانہیں سکتے لہٰذا ناکامی ان کا مقدر ہے اس لیے انہوں نے پہلے سے ہی دھاندلی کا شور مچانا شروع کردیا ہے تاکہ ناکامی کی صورت میں وہ کہہ سکیں ہم تو پہلے ہی کہہ رہے تھے دھاندلی ہوگی اب ہماری بات سچ ثابت ہوئی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا انتخابی مہم میں ہمارا حق ہے ہم اپنا منشور عوام کے سامنے رکھیں۔ کرک اور بنوں میں مجھ پر حملے کے خدشات تھے لیکن میں رسک لے کر گیا۔ یہ الیکشن پاکستان کے لیے تاریخی ہے جو لوگوں کو روک رہے ہیں ان سے گزارش ہے اس طرح لوگوں کو نہ روکیں ہمیں مزار قائد جانے دیں۔ یہ موقع ہے ہم سندھ کے لوگوں کو بتائیں پچھلے دس سال تو ان کے ایسے ہی بے کار گزرے ہیں لہذا آئندہ ووٹ تبدیلی کو دیں۔ انہوںنے کہا ایک تو کہتے ہیں خلائی مخلوق مگر ایک غیر ملکی مخلوق ہے جو آج اندرونی مافیا کے ساتھ ملی ہوئی ہے ہمیں پوری گیم کا پتہ ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق عمران خان نے کہا کراچی کے جلسے میں پورے سندھ کو پیغام دینے آیا ہوں۔ پچیس جولائی کو پاکستان بدلنے کا دن ہے۔ پچھلے الیکشن میں دھاندلی کا ریکارڈ بنانے والے شور مچا رہے ہیں۔ سندھ پولیس سے درخواست ہے وہ لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرے۔ قبل از انتخابات دھاندلی کے الزام چور مچائے شور کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا ایسے مشورے مل رہے ہیں جیسے وزیر اعظم بن چکا ہوں، آئی این پی کے مطابق برطانوی اخبار کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا ریحام خان کے ساتھ شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، الیکشن جیتنے کی بھرپور تیاری ہے۔ طاقت ور کا احتساب کیے بنا پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا مگراحتساب شروع ہونے پر سارے کرپٹ متحد ہو جاتے ہیں۔ عمران خان نے ملکی ترقی کے لیے چین کو رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے چین کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ریحام خان کے ساتھ شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا۔ انہوں نے کہا انہوں نے تیسری شادی سے قبل اہلیہ بشریٰ بی بی کا چہرہ تک نہیں دیکھا تھا تاہم اب وہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔آئی این پی کے مطابق عمران خان نے آج لاہور میں پانچ حلقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ تحریک انصاف کے مطابق عمران خان قومی اسمبلی کی نشستوں پر امیدوار اعجاز ڈیال، ڈاکٹر یاسمین راشد، ظہیر عباس کھوکھر، شفقت محمود اور آخر میں اپنے انتخابی حلقہ میں منعقد ہ جلسے سے خطاب کر کے انتخابی مہم کا اختتام کریں گے ۔ عمران خان کے زمان پارک لاہور میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔ عمران خان کے گھر کی سرچنگ کی گئی، سپیشل برانچ کے اہلکار بھی پہنچ گئے ۔
عمران خان

ای پیپر-دی نیشن