این اے 160میں الیکشن ملتوی، حنیف عباسی آج اپیل دائر کرینگے‘ کارکنوں پر مقدمہ، سزا کیخلاف ریلی‘ فیصلے سے شرمندگی نہیں: لیگی رہنما
راولپنڈی(آن لائن)ایفی ڈرین کیس میںگرفتارمسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل میں انسدادہشت گردی کے ملزموں کی بیرک میں رکھا گیا ہے،لیگی رہنما آج وکلاءسے ملاقات کے بعد ہائی کورٹ میں کیس کے خلاف اپیل دائر کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق ایفی ڈرین کیس میںگرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل میں میڈیکل رپورٹ جاری ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی کے ملزموں کی بیرک میں رکھا گیا ہے اور اتوار کے دن چھٹی ہونے کے باعث انتظامی عملہ جیل میں موجود نہیں رہا جس کے باعث حنیف عباسی کی کسی سے ملاقات نہ ہوسکی لیکن آج پیر کے روز حنیف عباسی سے ان کے وکلاءکیس کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کیلئے قانونی مشاورت حوالے سے اڈیالہ جیل آئیں گے اور امکان ہے کہ آج پیر کو حنیف عباسی کی ایفی ڈرین کیس کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی ، رپورٹ کے مطابق حنیف عباسی نے کہا کہ وہ اپنا فیصلہ ہائی کورٹ میں ضرور چیلنج کریں گے اور اس فیصلے پر کوئی شرمندگی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ عوام 25جولائی کو شیر پر مہر لگا کر مذموم مقاصد ناکام بنائیں۔الیکشن کمش نے این اے160 میں انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماو¿ں اور کارکنوں نے اتوار کو حنیف عباسی کی سزا کے خلاف سکستھ روڈ سے کمیٹی چوک تک مری روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت سینیٹر چوہدری تنویر خان‘ سردار محمد نسیم‘ راجہ محمد حنیف‘ حاجی پرویز خان‘ سجاد خان نے کی اور خواتین کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ مسلم لیگ ن کے رہنماو¿ں چوہدری تنویر خان‘ سردار محمد نسیم‘ طاہرہ اورنگ زیب‘ راجہ محمد حنیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی کو سنائی گئی سزا کو مسترد کر دیا اور کہا ہم اپنے وکلاءکی ٹیم کے فیصلے پر عملدر آمد کریں گے‘ حنیف عباسی نے قانون کے ایفی ڈرین کا کوٹہ لیا تھا ان کو ن لیگ کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت سزا دی گئی۔ راولپنڈی سے اپنے سٹاف رپورٹر کے مطابق تھانہ سول لائن پولےس نے انسداد منشےات کی خصوصی عدالت مےں اےفےڈرےن کوٹہ کےس کے فےصلے کے موقع پر مشتعل لےگی کارکنوں کی توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کرلےا۔
حنیف عباسی