”ووٹ کو عزت دو“ مریم نواز کا 24 گھنٹے میں جیل سے دوسرا ٹویٹ
راولپنڈی (آئی این پی) اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے 24 گھنٹوں کے دوران جیل سے دوسرا بیان جاری کر دیا۔ مریم نواز کے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری ہونے والے بیان میں ووٹ کو عزت دو کے پارٹی ترانے کا بند شیئر کیا گیا ہے ”جس وقت سے نکلے مشکل سے اس وقت کو نہ پھر آواز دو، تعزیم کرو تکریم کرو، میرے حق کی نہ تذلیل کرو۔ ووٹ کو عزت دو“۔ گزشتہ روز مریم نواز کے اسی ہینڈل سے ترقی پسند شاعرفیض احمد فیض کا بند شیئرکیا گیا تھا۔ اڈیالہ جیل میں قید مریم نواز کا پہلا بیان سامنے آنے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سمیت کئی افراد کی جانب سے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا تھا۔
مریم/ بیان