• news

خیرپور: پیپلز پارٹی اور فنکشنل لیگ کے کارکنوں میں جھگڑا، ڈنڈے چل گئے، 10 افراد زخمی، کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

خیرپور (نوائے وقت رپورٹ) پیر جوگوٹھ خیرپور میں پیپلز پارٹی اور فنکشنل لیگ کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا۔ جھگڑا اتنا بڑھا کہ دونوں پارٹیوں کے کارکنوں میں ڈنڈے چل گئے جس سے 10 کارکن زخمی ہو گئے۔ جھگڑے کے دوران گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ واقعہ پی پی امیدوار جاوید شاہ اور نواب وسان کی ریلی کے دوران پیش آیا۔ واقعے میں جاوید شاہ ور نواب وسان محفوظ ہے۔ نواب وسان پی ایس 32 اور جاوید شاہ این اے 210 سے پی پی امیدوار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن