کراچی: ایم کیو ایم پاکستان ،پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں تصادم،2 افراد زخمی
کراچی ، پشاور (صباح نیوز+ بیورو رپورٹ) کراچی کے علاقے شاہ فیصل نمبر پانچ میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن ایک دوسرے کے سامنے آ گئے۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر پتھرائو اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ شاہ فیصل نمبر پانچ میں پیش آیا۔ علاوہ ازیں پشاور کے نواحی علاقہ دائودزئی میں پارٹی جھنڈے لگانے کے تنازعہ پر تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی اور فائرنگ کے نتیجہ میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ دونوں پارٹیوں کے 4 افراد کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔