• news

الیکشن کمشن حنیف عباسی کے حلقہ میں انتخابات مؤخر کرنے کا متنازعہ فیصلہ واپس لے، عدلیہ سے رجوع کرینگے: نیئر بخاری

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حنیف عباسی کے نااہل ہونے کے بعد الیکشن ملتوی کرکے الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ اتوار کے روز پیپلزپارٹی کے میڈیا آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا امیدوار کے انتقال کے علاوہ الیکشن ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔ نیئر بخاری نے کہا کہ اس طرح کے فیصلے دے کر الیکشن کمیشن مزید متنازعہ بن رہا ہے۔ الیکشن ملتوی کرنے کے لئے انتہائی بھونڈا جواز پیش کیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرے گی۔ نیئر بخاری نے کہا کہ اس سے قبل مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بھی نااہل کیا گیا مگر الیکشن کیوں نہیں ملتوی ہوا۔ الیکشن کمیشن فوری طور پر نو ٹیفیکیشن واپس لے۔

ای پیپر-دی نیشن